حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر فاطمہ یسین زوجہ ڈاکٹر محمد یسین مرحوم کا 17 ستمبر کو خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد عمر فاروقؓ ، اروند نگر کالونی عزیز باغ ٹولی چوکی میں پڑھائی گئی ۔ تدفین پیراماونٹ کالونی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند طہ یسین اور ایک دختر صبا یسین حال مقیم کینڈا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 20030942 ۔ 9291752133 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عابد النساء بیگم ( سردار ) زوجہ جناب سید شفیع اللہ آفس سپرنٹنڈنٹ محکمہ صحت و طبابت کا 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد یکخانہ چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ جب کہ تدفین چھاونی ناد علی بیگ سلطان دائرے میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374290569 ۔ 9985430907 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب موسیٰ معین الدین ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم ساکن موتی دروازہ گولکنڈہ کا 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد مغرب قبرستان بغدادی صاحبؒ کی درگاہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر موتی دروازہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9393964454 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحیم الدین وظیفہ یاب محکمہ جنگلات ساکن آغا پورہ کا 16 ستمبر کو انتقال ہوگیا اور 17 ستمبر کو بعد عصر مسجد دھوبن دارالسلام میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ قبلہ ؒ،آغا پورہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 ستمبر کو بعد عصر مسجد درگاہ حضرت سردار بیگ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 5 دختران شامل ہیں ۔ معلومات کے لیے 9348844089 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد حمایت المقیت صدیقی قدیم رکن جماعت اسلامی ہند ساکن مغل پورہ کا بروز چہارشنبہ 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جماعت اسلامی سے 1945 سے وابستہ تھے ۔ ابتدائی دنوں میں مرحوم امیر حلقہ کی ذمہ داری پر فائز تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866285930 پر ربط کریں ۔ تدفین آبائی مقام گلبرگہ میں عمل میں آئی ۔۔
٭٭ محترمہ و اہلیہ مرحوم محمد ظہیر الدین کا 18 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 19 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد الماس نزد املی بن بس ڈپو میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9989663625پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اقبال احمد اختر ولد جناب ایم اے اختر مرحوم اسسٹنٹ سٹی پلانر بلدیہ (موظف ) کا 17 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد گلزار جدید ملک پیٹ سے آتے ہوئے اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد گلزار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب مسجد توپ کاسانچہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ ایصال ثواب 19 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد گلزار جدید ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر بدر النساء بیگم ، ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849037860 پر ربط کریں ۔۔