انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : نواب محمد رکن الدین ولد نواب محمد فرید الدین مرحوم ساکن جہاں نما کا بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین پہاڑی شریف درگاہ بابا شرف الدین کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 اگست کو بعد نماز عصر مسجد نور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000715578 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد افضل خان ولد جناب عبداللہ خاں مرحوم ساکن کرما گوڑہ اپربستی کا 23 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7330541156 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید قادر پاشاہ ولد جناب سید عمر موظف اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریز کا 23 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صدیقی مراد نگر کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246109856 ۔ 9849808372 پر ربط کریں ۔۔