انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : الحاج محمد محسن علی ولد الحاج محمد اکبر علی مرحوم کا بروز جمعہ 18 اگست کو دمام سعودی عرب میں بعمر 47 سال انتقال ہوگیا ۔ 22 اگست کو دمام میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849097529 پر ربط کریں ۔۔

۰۰۰ جناب محمد وحید ولد جناب محمد جہانگیر مرحوم کا بعمر 55 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین پہاڑی شریف قبرستان میں اتوار کو عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد فاروق اعظمؓ چندرائن گٹہ مقرر ہے۔ پسماندگان میں چھ فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7997228313 یا 9908166313 پر ربط کرسکتے ہیں۔
۰۰۰ الحاج محمد یونس ریٹائرڈ ایکسائز ڈپارٹمنٹ ولد الحاج محمد یوسف ساکن مغلپورہ کا بعمر 65 سال بروز اتوار 20 اگست 2017ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امراللہ شاہؒ، مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مصطفی، مغلپورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848471405 یا 9700188670 ربط کریں۔
۰۰۰ حضرت سید نصرت عرف مقبول میاں ولد جناب سید علی عزیز مرحوم اہل کاچی گوڑہ موظف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ایریگیشن کا 20 اگست کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بروز منگل 22 اگست کو صبح 9 بجے دائرہ حضرت بندگی میاں سید شاہ ابراہیم کاچی گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 24411525 یا 9640747912 پر ربط کریں۔