حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید محی الدین مرحوم ساکن سلطان شاہی کی دختر خواجہ بیگم کا 27 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد خدیجہ بیگم صاحبہ سلطان شاہی میں بعد نماز جمعہ پڑھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، سید رحیم الدین حال مقیم دوبئی کی بہن تھیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985635747 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خالد عبدالحمید اسسٹنٹ ڈائرکٹر کامرس انڈسٹری ولد جناب غلام احمد المعروف کاشانہ وکیل نظام آبادی کا انتقال 12 ستمبر بروز جمعہ ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد شاہ معظم سپوٹا باغ سعید آباد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر بعد نماز عصر ( 5 بجے ) مسجد الہیٰ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 9849368575 ۔ 9700364135 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت شیخ محمود قادری مالک محبوب فنکشن ہال مصری گنج چونے کی بھٹی کا 12 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد سیف الدین مصری گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985076467 پر ربط کریں ۔۔