حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد عمر ولد جناب محمد احمد مرحوم ساکن موچی کالونی تاڑبن کا 10 ستمبر کو بعمر 48 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد تاڑبن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ میر عالم ٹینک میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد تاڑبن میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9666979668 ۔ 8501920975 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا محبوب بیگ مرحوم ولد جناب مرزا داؤد بیگ مرحوم کا 11 ستمبر انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز فجر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908112102 ۔ 7842696687 پر ربط کریں ۔۔
شکاگو ۔ 11 ۔ ستمبر : ( بذریعہ ٹرنک کال ) : الحاج محمد سعید ولد جناب محمد داؤد علی مرحوم ساکن سنتوش نگر حال مقیم شکاگو ( امریکہ ) سابق جوائنٹ سکریٹری حکومت آندھرا پردیش کا کل صبح شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز ظہر مسجد ولا پارک شکاگو میں عمل میں آئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ 12 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد سلیم نگر کالونی ، ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ جناب محمد سعید جو ادب کا بہت اچھا ذوق رکھتے تھے ، وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہونے کے بعد اپنے بچوں کے پاس امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر (001)6304749348 ، 9441185834 پر ربط کریں ۔۔