حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید احسن ولد سید محمود ساکن وٹھل واڑی حمایت نگر کا 9 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سلیمہ خاتون میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین کاچی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9160006736 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین مرحوم سابق صیغہ دار صرفخاس مبارک آصف نگر کے بڑے فرزند جناب محمد یوسف الدین سابق عہدیدار حبیب بینک کراچی کا گذشتہ ایک عرصہ سے ملاقاتی ویزہ پر نلہ گٹہ سکندرآباد میں مقیم تھے ۔ مختصر علالت کے بعد 81 سال کی عمر میں 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن جامع مسجد نلہ گٹہ میں بعد نماز عصر مرحوم کے ماموں زاد برادر مولانا حافظ عبدالباسط یمانی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور کواڑی گوڑہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات مرحوم کے داماد جناب رفیع الدین سے 9392492048 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد نلہ گٹہ نزد رانی گنج میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ مرزا قدیر بیگ ولد مرزا غلام حسین بیگ ریٹائرڈ ملازم ہاوزنگ بورڈ ساکن مغل پورہ کا آج دوپہر قلب پر اچانک حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد صلاح الدین مغل پورہ واٹر ٹینک میں ادا کی جائے گی اور تدفین مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8977425620 ۔ 9394091155 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہد عیسی شوستری عرف شاہد آغا ولد سید عباس شوستری نائب صدر انجمن معصومین کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی میت انکے مکان واقع لال مٹی کی درگاہ سے کل چہارشنبہ کو دن میں ایک بجے اٹھائی جائیگی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی جائیگی اور تدفین دائرہ میر محمد مومن میں عمل میں آئیگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے بانی و سکریٹری انجمن معصومین میر صابر علی سے 9985812372 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد 9 ستمبر ( راست ) جناب سید شاہد عیسی شوستری عرف شاہد آغا ولد سید عباس شوستری نائب صدر انجمن معصومین کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی میت انکے مکان واقع لال مٹی کی درگاہ سے کل چہارشنبہ کو دن میں ایک بجے اٹھائی جائیگی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی جائیگی اور تدفین دائرہ میر محمد مومن میں عمل میں آئیگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے بانی و سکریٹری انجمن معصومین میر صابر علی سے 9985812372 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔