انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (راست) حافظ و قاری و الحاج غلام جیلانی امام و خطیب جامع مسجد اہلسنت الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد کا رات 3 بجے 6 ستمبر ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 7 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد اہلسنت الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573479733 ، 9440882798 پر ربط کریں۔
جناب محمد امیرالدین احمد قریشی ولد جناب محمد بشیرالدین احمد قریشی مرحوم ساکن شاہ علی بنڈہ کا طویل علالت کے باعث 6 ستمبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحب ؒ شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ شمشیر گنج عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 ستمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحب ؒ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052527080 پر ربط کریں۔
الحاج سید عبدالکریم مؤظف اسسٹنٹ لیز آفیسر ایم سی ایچ ولد جناب سید عبدالمیراں مرحوم کا 5 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد کلاں میں ادا کی گئی جبکہ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد لنگر خانہ بڑا بازار گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9298703334 ، 9848338131 پر ربط کریں۔
جناب محمد عبدالرحمن ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر کا اپولو ہاسپٹل حیدر گوڑہ میں 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر حال مقیم ریاض سعودی عرب میں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9207469611 ، 9849205302 پر ربط کریں۔

محترمہ عائشہ سلطانہ (نجو) زوجہ جناب محمد ہدایت حسین حمایت کا بعمر 38 سال 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شطاریہ دبیرپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 ستمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد شطاریہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک لڑکی اور تین لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908112213، 9966663043 پر ربط کریں۔