٭٭ جناب سید نذیر احمد محمودی عرف صابر بھائی مالک ( سمیر آرٹ پرنٹنگ ) ولد جناب سید موسیٰ احمد محمودی کالا ڈیرہ کا 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد منوری چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ ابراہیم ؒ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان سید سمیر احمد ، سید عظمت اللہ اور ایک دختر شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8790018143 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ یسین النساء بیگم نبسی نواب مقرب جنگ زوجہ صاحبزادہ میر سردار علی خاں کا انتقال 2 ستمبر کو ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز عشاء نماز جنازہ مسجد محمدیہ ارونا کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ 4 ستمبر کو مسجد محمدیہ ارونا کالونی میں بعد نماز عصر زیارت سیوم مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985677896 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مصطفی علی اصغر ولد جناب قاسم علی مرحوم کا 2 ستمبر کو دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ جن کی عمر 58 سال تھی ۔ مرحوم کا جنازہ 3 ستمبر کو 12 بجے دن مرحوم کی قیام گاہ یاقوت پورہ سے اٹھایا گیا ۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومن میں مولانا اکبر حسین نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں ہی عمل میں آئی ۔ مرحوم کی مجلس زیارت بروز جمعہ 4 بجے دن بعد نماز عصر الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885387860 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ امت الرحیم صدیقی عرف اقبال بی بی اہلیہ محمد عبدالرحیم صدیقی المعروف صادق پاشاہ مرحوم کا بروز منگل 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 ستمبر کو بعد عشاء مسجد منور باغ امجد الدولہ میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد منور میں مقررہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866223464 پر ربط کریں ۔۔