انتقال

نارائن پیٹ /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ خدیجہ بی زوجہ محمد حسن مڑکی (بیجوار) مرحوم کا بعمر 70 سال کل شام انتقال ہوگیا اور نماز عشاء جامع مسجد نارائن پیٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب محمد بابو میاں سابق کونسلر بلدیہ نارائن پیٹ کی والدہ ماجدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم 4 ستمبر بعد نماز فجر جامع مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9703383351 پر ربط پیدا کریں ۔

انتقال
بیدر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے ممتاز سماجی کارکن و موظف محکمہ تعمیرات عامہ الحاج اقبال احمد کشنوری کی اہلیہ الحاجہ واجدہ بیگم صاحبہ کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازۃ بعد نماز عصر مسجد شمسیہ رواہل گلی بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مبارک شہید بیدر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 4 ستمبر بعد نماز عصر مسجد شمسیہ رواہل گلی بیدر میں مقرر ہے ۔