انتقال

حیدرآباد ۔ 30 اگست (پریس نوٹ) یہ خبر ادبی حلقوں بالخصوص اردو ہندی حلقوں میں افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اور ہندی اردو زبان ادب کی خدمت کے طویل ریکارڈ کی حامل شخصیت شاعر، ادیب کیشو چند استھانہ کا 93 سال کی عمر میں رات دیر گئے دیہانت ہوگیا۔ مشہور ہندی شاعر ششی نارائن سوادھین نے اس کی اطلاع دی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی کے علاوہ ایک وسیع خاندان ہے۔ آنجہانی استھانہ کی اہلیہ جان استھانہ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کی صدر رہی ہیں۔ استھانہ محکمہ صنعت و حرفت آندھراپردیش میں کمشنر کے کلیدی عہدہ پر فائز رہ چکے۔ آنجہانی استھانہ کی مشہور تصنیف ’’پیار بٹورا ہے‘‘ کو سمراٹ بندھو کی جانب سے سال 2014ء کا ادبی ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ حال ہی میں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تہنیت پیش کی گئی تھی۔ آنجہانی استھانہ کو ملک کے مشہور معروف شعراء فراق گورکھپوری، ہرونش رائے بچن (والد امیتابھ بچن) اور خمار بارہ بنکی کے ساتھ مشاعروں میں کلام سنانے کا اعزاز حاصل رہا۔ ان کے انتقال پر ترقی پسند ادیب، شاعر، سماجی جہدکار، وشوجیت سپن ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو نے ششی نارائن سوادھین فرید ضیائی، سید علی الدین احمد اسد، سید حمیدالدین احمد محمود، میر مقصود علی، سید امیر محمد امجد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آنجہانی عمر کے آخری دور تک ادبی خدمات میں مشغول رہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور اردو ادب کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آنجہانی کی آتما کو شانتی اور ورثا کو صبر عطاء فرمائے۔ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کیلئے 9849512747 پر ربط کریں۔

٭ جناب سید یوسف علی ولد جناب سید ہدایت علی مرحوم کا 28اگسٹ کو بعمر74سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد باغ جہاں آراء میں 29اگسٹ کو بعد نماز جمعہ ادا کی گئی جبکہ تدفین قبرستان عباد اللہ شاہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 31اگسٹ کو مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9966726967 ، 9989441161 پر ربط کریں۔