انتقال

جناب مرزا مبین احمد بیگ ولد جناب مرزا خیراللہ بیگ کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد الماس کالی قبر چادرگھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر ایک بجے مقرر ہے۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9703312440 ، 040-24732702 پر ربط پیدا کریں۔

جناب سید سرفراز حسین نقشبندی و قادری کا مختصر علالت کے بعد بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد موتی خان ماتا کی کھڑکی دبیرپورہ میں بروز چہارشنبہ 16 اگسٹ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مسجد شیخین عقب درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9848146017 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 15 اگسٹ (راست) جناب سید عباس حسین رضوی ساکن حسینی محلہ ولد مولوی سید سرور حسین رضوی کا آج انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے فرزند کی کنیڈا سے آمد کے بعد کل 16 اگسٹ کو 10 بجے دن مرحوم کے مکان واقع حیات ٹاور چنچل گوڑہ سے اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسن رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 8790253157 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

 

حیدرآباد ۔ 15 اگست (راست) الحاج محمدعبدالرحمن ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد چون یبران میں ادا کی گئی اور تدفین پیٹلہ برج برج جنگ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 17 اگست بعد نماز عصر مسجد چون یبران حسینی علم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908139582 پر ربط کریں۔