انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : عابڈس سلطان بازار کے تاجر الحاج محمد اسماعیل ( پروپرائٹر اسٹار اسٹیشنریز ) کا 80 سال کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نور سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب مختار احمد فردین صدر اردو ماس سوسائٹی فار پیس کے ہم زلف تھے ۔ تفصیلات کیلئے 9849251750 یا 9250124083 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زینب النساء بیگم زوجہ جناب سید عبدالحسن مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بی صاحبہ کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ عرش محل عطا پور میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزندان سید نجم الحسن وظیفہ یاب ڈی ایس پی ، سید عابد فتح خالد شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9346474030 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عثمان ولد جناب محمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد فتح شاہ تالاب کٹہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان میر کا دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار دختران اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد فتح شاہ تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000009844 ۔ 9391129347 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا سعادت علی بیگ ابن جناب مرزا باقر علی بیگ مرحوم کا 28 اگست کو انتقال ہوا ۔ میت ان ہی کے مکان روبرو الاوہ ملا رضی منڈی میر عالم سے اٹھائی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہ عمل میں آئی ۔ مرحوم کی مجلس زیارت 30 اگست کو 5 بجے شام الاوہ ملا رضی منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ جس کو مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9966449729 ۔ 9700621159 پر ربط کریں ۔۔