انتقال

حیدرآباد ۔ 12 اگست (راست) جناب محمد اکرام اللہ خان ولد جناب محمد ذکا اللہ خان مرحوم قدیم رکن جماعت اسلامی ہند و سابقہ منیجر مکتبہ اسلامی ساکن لال ٹیکری 11 اگست جمعہ کو بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد عشاء مسجد ٹین پوش نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عباداللہ شاہ دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم محمد حبیب اللہ خان انجینئر کے بڑے بھائی تھے۔ پسماندگان میں فرزند صفی اللہ خان شرجیل اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8885541729 پر ربط کریں۔
00 مولوی محمد اسماعیل ولد جناب محمد حمزہ علی مرحوم مؤظف سینئر ٹریفک انسپکٹر اے پی ایس آر ٹی سی کا 8 اگست کو انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور پانچ دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں 9 اگست کو ادا کی گئی اور تدفین قریب کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23564018 یا 040-23561944 پر ربط کریں۔