انتقال

حیدرآباد 24 اگست (راست)محترمہ یعقوب بیگم بنت افتخار علی اہلیہ جناب بشیر احمد ساکن جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ کا 23 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا علی نقی نجفی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرے حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 24 اگست چار بجے شام حسینی زہرہ حسینی کوٹھی کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے ۔ مولانا علی نقی نجفی خطاب کریں گے ۔ مزید معلومات فون نمبر 8686317772 پر ربط کریں۔

محمد عظیم الدین کامل ،جامعہ نظامیہ امام و خطیب مسجد غوثیہ اندرون کمان حسینی علم کا مختصر سی علالت کے بعد شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں بروز اتوار 24 اگست کو انتقال ہوگیا۔ تدفین آبائی مقام نزد اولی شاد نگر میں بعد نماز عشاء اسی دن ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9951079233 یا 9391049792 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ مریم فاطمہ بنت جناب سید کاظم حسین مرحوم کا کل انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، سماجی کارکن جناب سید عبداللہ المعروف محمد بھائی کی والدہ تھیں۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں اَلاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 26 اگست بروز منگل 4:30 بجے شام مسجد نورالامراء ، نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 8790422797 پر ربط کریں

جناب محمد عیسی ولد میر عابد علی مرحوم (ریٹائرڈ ڈپٹی تحصیلدار ظہیرآباد) کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جناب اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ نے پڑھائی ۔ تدفین احاطہ قبرستان نزد درگاہ یوسفینؒ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل کو مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9133261545, 8125591486 پر ربط کریں ۔

محمد احمد امجد قادری الملتانی ولد غلام محی الدین قادری الملتانی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد اتوار کو 61 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں تین لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ جامع مسجد میاں مشک پُرانا پل میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ امام پورہ شریف ضیاء گوڑہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 ؍ اگسٹ کو بعد عصر جامع مسجد امام پورہ درگاہ حضرت پیر سید اسماعیل حسینی الملتانیؒ ضیاء گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لئے 9246522847 پر ربط کریں ۔

محترمہ رفیق النساء زوجہ محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی اے بیاٹری لائن میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 ؍ اگسٹ کو مسجد مذکورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں ۔ تفصیلات کے لئے9948026592 پر ربط کریں ۔

(راست) محترمہ حسین بانو زوجہ حضرت سید امیر الدین روح اللہ مرحوم (اہل کالا ڈیرہ ) کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 اگست کو صبح 9 بجے مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں حضرت مولانا ابو ریحان سید مطیع اللہ ذاکر منوری کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسم ؒ مجتہد گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ ،افضل العلماء حضرت سید نجم الدین ؒ(اہل بچپڑی )کی دختر تھیں ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات 9885619344پر ربط کریں۔