حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( راست ) : حاجی محمد عثمان ولد حاجی محمد احمد موسانی پروپرائٹر اشرف کرانہ اسٹور منڈی میر عالم کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد مردھے منور ، مدینہ مارکٹ ، مدینہ بلڈنگ پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885057393۔ 9885273395 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالحفیظ کا انتقال بعد نماز عصر ہوگیا ۔ کل بعد نماز ظہر نماز جنازہ مسجد حکیم وزیر علی میں ادا کی جائے گی اور تدفین غلام مرتضی چھاونی روبرو قادری چمن میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بعد نماز عصر بروز پیر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 8121562945 ۔ 9700451696 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ سلیم ولد جناب شیخ فرید ( مرحوم ) ریٹائرڈ محکمہ پولیس ساکن تالاب کٹہ مولا کا چھلہ رنگیلی کھڑکی کا 22 اگست بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی میں ادا کی گئی ۔ تدفین جمعرات بازار کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اگست اتوار بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ ، میر عالم منڈی میں مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 9866478635 ۔ 9032945696 پر ربط کریں ۔۔