انتقال

حیدرآباد /11 اگست ( راست ) ڈاکٹر احمد عثمان فرزند جناب محمد عثمان صاحب مرحوم سابق چیف انجینئیر پی ڈبلیو ڈی کا آج صبح امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ موصوف تقریباً 60 سال قبل امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ مرحوم جناب غلام حیدر صاحب مرحوم ایچ سی ایس ممبر بورڈ آف ریونیو کے بھتیجے تھے ۔ تدفین امریکہ ہی میں عمل میں آئی ۔

٭ جناب محمد عبدالعظیم ولد جناب محمد عبدالحکیم مرحوم کا 10 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ابراہیم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12اگسٹ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ابراہیم قادر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908121635 ، 9700719592 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ رفیعہ سلطانہ زوجہ الحاج محمد رکن الدین عرف حاجی بابا پنچایت راج ڈپارٹمنٹ محبوب نگر عمر 38 سال کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر اولڈ ملک پیٹ پانی کی ٹانکی میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی اور تدفین قبرستان مسجد قادریہ چادر گھاٹ نزدیک لوکل لاری اسٹانڈ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد عصر مرحومہ کے مکان اولڈ ملک پیٹ پر مقرر ہے ۔ مرحومہ ، محمد قطب الدین موظف تحصیلدار اولڈ ملک پیٹ کی بڑی بہو تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848428635 ۔ 9849167472 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد انکسار احمد ریٹائرڈ تحصیلدار رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ساکن کوٹلہ عالیجاہ ولد جناب محمد افتخار احمد مرحوم کا بعمر75سال 11؍اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فردوس کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 13؍اگست کو بعد نماز عصر(جماعت عصر5:30بجے) مسجد فردوس کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے۔ پسماند گان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد ذوالفقار احمد افروز‘ محمد نثار احمد فیروز‘ محمد اسرار احمد امروز اور6 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866706726 یا 9849331347پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد اکرم اللہ خاں ولد جناب محمد ذکا اللہ خاں مرحوم قدیم رکن جماعت اسلامی ہند و سابقہ منیجر مکتبہ اسلامی حیدرآباد ساکن لال ٹیکری کا آج بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد عشاء مسجد ٹین پوش نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8885541729 پر ربط کریں ۔۔٭٭ جناب محمد اکرم اللہ خاں ولد جناب محمد ذکا اللہ خاں مرحوم قدیم رکن جماعت اسلامی ہند و سابقہ منیجر مکتبہ اسلامی حیدرآباد ساکن لال ٹیکری کا آج بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد عشاء مسجد ٹین پوش نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8885541729 پر ربط کریں ۔۔