انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : الحاجہ صغرا فاطمہ زوجہ الحاج محمد عبدالرشید بنت مولوی محمد مصطفی علی مرحوم کا لندن میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین لندن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 22 اگست بمکان برادر محمد عباس علی واقع نور خاں بازار کاشیانہ مصطفی مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر تلاوت قرآن مجید کا اہتمام ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24525600 ۔ 9298152159 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد /21 اگست ( راست ) محترمہ عطیہ بیگم زوجہ جناب محمد اجمل کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبرؓ عیدی بازار میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان حضرت اجالے شاہؒ سعیدآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ محمد رفیق مرحوم جوائنٹ ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی کی خالہ تھیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849105383 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید غفار حسین ہاشمی عرف ( جمشید ) ولد جناب سید یوسف حسن ہاشمی مرحوم کا بعمر 60 سال کا 6 اگست کو انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ جدید میں ادا کی گئی ۔ قبرستان مسجد معراج سنٹرل جیل چنچل گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی بروز جمعہ 22 اگست کو بعد نماز مرحوم کے مکان ملک پیٹ جدید پر فاتحہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885996952/ 9885021581 / 9948766417 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ سرفراز النساء ( نفیس ) زوجہ جناب میر شوکت علی و بنت جناب غلام حیدر خاں مرحوم ساکن بہادر پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 اگست کو بعد نماز جمعہ مسجد برق جنگ واقع پیٹلہ برج میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین متصلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9866934179 ۔ 64533679 پر ربط کریں ۔۔