ورنگل ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ چاند بی زوجہ مرحوم عبدالسلام محکمہ پولیس کا 115 سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ مرحومہ چاند بی 115 سال تک صحت مند رہی ۔ چاند بی کا 17 اگسٹ کی رات انتقال ہوا 18 اگسٹ بعد ظہر رنگم پیٹ مسجد میں امام و خطیب مولانا صدیق معصوم نقشبندی نے نماز جنازہ پڑھائی بعدازاں آبائی قبرستان حضرت مستان شاہ ولی مٹھواڑہ تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے 2 بیٹے ، ایک لڑکی ، 16 پوترے ، 20 نواسے نواسیاں ہیں ۔