حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد شیخ اسماعیل ولد جناب شیخ امام آفیس سب آرڈینٹر کا 20 اگست کو صبح 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مرحوم کے آبائی مقام رالہ ڈوڈی ولیج ایمگنور منڈل کرنول ضلع میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9908650732 ۔ 9550292361 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ محب النساء بیگم عرف خواجہ بیگم کا 20 اگست کو بعمر 89 سال انتقال ہوگیا ۔ موصوفہ قاضی پیر محمد مرحوم کی زوجہ تھیں ۔ پسماندگان میں تین لڑکے ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد چمپا پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9618018657 پر ربط کریں ۔۔
٭٭الحاج محمد عباس المعروف بابا بھائی ولد الحاج محمد یوسف مرحوم کا بعمر 52 سال 19 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سجاد پاشاہ قادری الحسینی نے مسجد چار چمن میں پڑھائی اور تدفین احاطہ قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ڈاکٹر متین الدین قادری معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت و رکن آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کے بہنوائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849173332/ 8686943565 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 21 اگست کو بعد عصر مسجد چار چمن فلک نما میں مقرر ہے ۔
٭٭ مولوی محمد سراج الدین مرحوم سابق منتظم جامعہ نظامیہ کی اہلیہ کا آج فجر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبرؓ ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شجاع الدینؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ محترمہ مفتی محمد عظیم الدین کی بھاوج تھیں ۔ پسماندگان میں 3 صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 21 اگست بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر ؓ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، محمد فاروق علی ایڈوکیٹ کی خوش دامن تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848084530 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب سید وحید طالب ( بھائی میاں ) معتمد جامع مسجد لال دروازہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں ادا کی گئی۔ تدفین متصلہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 22اگسٹ جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد تکیہ مغل فقیر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9246266746 پر ربط کریں۔
٭ جناب حوالدار محمد واجد خان ولد محمد عبدالقدیر خان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21اگسٹ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد بیاٹری لائن میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9502654372،9391669903 پر ربط کریں۔