انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : جناب عبدالعزیز ولد جناب محمد کا بعمر 85 سال آج محبوب کالونی ( جھرہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سلمان فارسی ( محبوب کالونی جھرہ ) میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 اگست کو بعد نماز عصر رابعہ مسجد محبوب کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9391088767 ۔ 9885236759 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب یسین خان ولد جناب یاور علی خان ( مرحوم ) کا 18 اگست کو بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی ( چھوٹی مسجد ) مراد نگر میں ادا کی گئی بعد ازاں تدفین درگاہ احمد بادپاؒ قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 اگست کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی ( چھوٹی مسجد ) مراد نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 814-384-8513 ، 939-027-1501 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غلام علی عابدی زوار مرحوم ابن الحاج وزوار سید زاہد حسین عابدی کربلائی کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ میت انہی کے مکان نمبر واقع چندرا نگر یاقوت پورہ سے اٹّھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن قبلہ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 19 اگست کو 4 بجے شام بارگاہ قاسم اندرون یاقوت محل مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9849148562 ۔ 9052646170 پر ربط کریں ۔۔