حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید خواجہ عظیم الدین غوری المعروف خورشید ولد جناب سید عباس غوری مرحوم موظف ملازم محکمہ انیمل ہسبنڈری ساکن صابر نگر سید علی گوڑہ کا 14 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ جنازہ کی نماز بعد جمعہ مسجد والا جاہی صابر نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد والا جاہی صابر نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9293755820 ۔ 8790750820 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ یوسف النساء زوجہ جناب کمال محمد مرحوم کا 15 اگست کو بوجہ علالت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کمیلہ بیرون یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ حضرت روشن دلؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر بشیر احمد سابقہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848343509 ۔ 24560538 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید یونس ٹرنر ساکن الحسنات کالونی ٹولی چوکی ولد جناب سید یوسف مرحوم کا 15 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد ابوبکرؓ الحسنات کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قطب شاہی سات گنبدان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے سید ریاض ، سید شعیب اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9052418602 پر ربط کریں ۔۔