انتقال

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( راست ) جناب سید حبیب الدین ولد حافظ سید رفیع الدین مرحوم ریٹائرڈ اے ڈی سی آفیسر ٹی ایس آر ٹی سی محبوب نگرکا 3 اگسٹ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 4اگسٹ کو عربوں کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر، شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9032423869 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ چاند بی زوجہ جناب محمد جمال شنڈکے مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج قبل نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد زبیدہ بیگم میں ادا کی گئی اور تدفین چراغ علی نل مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے8885993377 پر ربط کریں۔
٭ الحاج بہادر علی خاں قادری ساکن پرانی حویلی ولد جناب علی خان مرحوم کا 4 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 5 اگسٹ کو بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی جائے گی۔ جماعت ظہر 1-15 بجے مقرر ہے۔ تدفین مسجد ہستم خاں سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347302944 یا 9014165241 پر ربط کریں۔
٭ جناب فیروز علی ابن چھوٹے خان مرحوم کا 3اگسٹ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 5 اگسٹ کو 4 بجے شام عاشور خانہ حضرت عباس قائم نگر میں مقرر ہے۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9848061823 یا 9396597854 پر ربط کریں۔