حیدرآباد 3 اگسٹ (راست) جناب میر یوسف علی ولد جناب میر امیر اللہ حسینی مرحوم کا بعمر 88 سال 2 اگسٹ 2014 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مراد شاہ دھوتیؒ مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مراد شاہ دھوتیؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 5 اگسٹ کو بعد نماز عصر مسجد مراد شاہ دھوتیؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8121667561 ، 8143549665 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید باقر حسین عابدی ابن جناب سید عابدی مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ جناز مرحوم کی قیامگاہ واقع متصل الاوہ سرطوق مبارک سے نکالاگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران و دو فرزندان شامل ہیں۔ مجلس زیارت 5اگسٹ بروز منگل 5بجے شام امکاز ہاؤز سابق زیدی منزل دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلاتکیلئے سیل نمبر 8886330949 پر ربط کریں۔