حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : قلعہ گولکنڈہ صالح نگر کے بزرگ شخص جناب سید یوسف ولد جناب سید جعفر مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کا 2 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد نورانی قلعہ گولکنڈہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849656983 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عباس ولد جناب سید برہان مرحوم کا 2 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ حکیم میر وزیر علی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین عقب حکیم میر وزیر علی میں عمل میں آئی ۔ زیارت فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9346797576 ۔ 9866506042 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ بی زوجہ سید صادق مرحوم کا ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ مسجد فاروق امر اللہ ٹولی چوکی میں 2 اگست کو نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مدینہ مسجد قبرستان بانو نگر میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم کا تعلق ہنمکنڈہ ورنگل سے تھا ۔ تفصیلات کیلئے 9440528952 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 اگست (راست) جناب نقی علی عرف نثار ابن میر محمد علی مرحوم ساکن ظفر روڈ بڑا بازار یاقوت پورہ کا یکم ؍ اگست کی رات انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ 2 اگست کو دائرہ حضرت میرمومن سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 اگست اتوار کو ایک بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9390568624 ، 9391139117 پر ربط کریں۔