انتقال

پربھنی۔/30جولائی، ( فیکس ) مفتی احمد جعفر النہدی امام و خطیب مسجد مخدوم پورہ پربھنی کے حقیقی تایاجان اقبال بن مبارک بن طاہر النہدی کا 75سال کی عمر میں قلب پر حملہ کے باعث کل شب دیڑھ بجے پربھنی کے سرکاری دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محبوب نظام شاہی میں آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین اخوند شاہ میاں قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔