حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد لطیف کا بعمر 70 سال 26 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عمر ، رحمت نگر تالاب کٹہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد فتح شاہ ولی تالاب کٹہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند جناب محمد سلیم گورنمنٹ ٹیچر کالی کمان اسکول سے فون 9966304736 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔۔
حیدرآباد۔/26جولائی، ( راست ) جناب نصیر محمد ولد جناب پیر محمد مرحوم سابق ملازم آئی جی منٹ سوپر وائزر کا آج صبح بعمر58 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد اے بیاٹری لین اے سی گارڈ میں آج بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد اے بیاٹری لین میں مقرر ہے۔ مرحوم، ایم اے رفیع قریشی پی آر او اقلیتی بہبود کے ہم زلف تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441259653 یا 9848267927 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عبدالرؤف ولد جناب سید عبدالرحمن رضوی ساکن وینکٹ گری کا 26جولائی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر رحمت نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700660412 ، 9885511998 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 26 جولائی (دکن نیوز ) محمد نواز الدین سبحانی کا بعمر 70 سال ولد جناب محمد افضل الدین مرحوم کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد الماس چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ واضح رہے کہ محمد نواز الدین سبحانی سماجی کارکن و رکن مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم ایم ڈی ایف محترمہ ریحانہ کے شوہر تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642151498, 9392471154 پر ربط کریں۔