انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید سجاد ولد جناب سید حسین ساکن چندو لال بارہ دری کالونی بہادر پورہ کا 27 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 جولائی کو بروز جمعہ ایک بجے دن مسجد حکیم میر وزیر علی چندو لال بارہ دری میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032787243 ۔ 7673990182 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ مبارک مشہور قانون داں جناب سید عظیم الدین ایڈوکیٹ مرحوم کا 27 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد فصیح جنگ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ سادات احاطہ حضرت یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد فصیح جنگ معظم جاہی مارکٹ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9849478809 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عابدہ اظہر المعروف گل بانو بنت جناب محمود مرزا مرحوم اہلیہ جناب مرزا محمد اظہر انجینئر کوویت کا انتقال 26 جولائی کو ہوگیا ۔ اسی دن شام تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کی مجلس زیارت بروز جمعہ 4 ساعت شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا آغا منور بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24571596 ۔ 9966429588 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ روحی فاطمہ بنت جناب میر باقر علی اہلیہ جناب مرزا مہدی علی بیگ کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بہشت بتول سات گنبد 26 جولائی کو عمل میں آئی ۔ مجلس 28 جولائی 5 بجے شام عاشور خانہ حضرت عباس قلعہ گولکنڈہ مقرر ہے ۔ مولانا میر نادر علی رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573596288 ۔ 23522484 پر ربط کریں ۔۔