انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید حسن الدین ساکن سلطان شاہی کا 26 جولائی کو خانگی دواخانہ میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 28 جولائی کو بعد عصر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700321487 ۔ 7794856617 پر ربط کریں ۔۔

 

قاضی میرمحمد قادر علی کے بھائی کا انتقال
حیدرآباد26جولائی(راست)قاضی میر محمد قادرعلی المعروف ساجد نواب کے برادر قاضی میر محمد سرور علی ولد قاضی میر محمدواجد علی مرحوم کاانتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نمازعصر مکہ مسجدمیں اد ا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان تکیہ روشن دل ناگاباولی ،دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے۔مزید تفصیلات قاضی میرمحمد قادر علی صدر قاضی شریعت پناہ بلدہ سے سل 9391129075 پرحاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭ ( راست ) جناب محمد عبدالنعیم ولد جناب محمد احمد علی صاحب مرحوم موظف الیکٹریسٹی بورڈ کا بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بروز جمعرات 27 جولائی مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن نیو ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر اداکی جائے گی۔ تدفین دائرہ سلطان روبرو چنچل گوڑہ جیل میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 8886825449 یا 040-24551986 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔