انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد سیف الدین ولد محمد نور الدین مرحوم کا بعمر 56 سال 23 رمضان بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد تعلیم اللہ سبزی منڈی ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ مسجد قبرستان عمل میں آئی ۔ مرحوم ، سینئیر تلگو دیشم قائد محمد عتیق پتھر گٹی جنرل سکریٹری کے خسر تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9391548248 ۔ 9948024896 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭٭ محترمہ رحیم النساء زوجہ محمد حشمت اللہ خاں ساکن ریاست نگر پھسل بنڈہ کا 23 رمضان کی شب انتقال ہوگیا ۔ جن کی نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 23 جولائی 24 رمضان کو بعد نماز ظہر مسجد حفیظیہ ریاست نگر پھسل بنڈہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان ، چٹخنی پورہ عمدو میاں تکیہ ، حسینی علم میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 جولائی کو مسجد حفیظیہ ریاست نگر پھسل بنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8008608571 پر ربط کریں ۔۔