حیدرآباد۔/18جولائی، ( راست ) جناب محمد اما م الدین عرف شبیر ولد جناب محمد یوسف الدین مرحوم کا بعمر56سال ساکن کشن باغ بہادر پورہ کا 18جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ کشن باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت مکی میاں صاحب قبلہ کشن باغ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 20جولائی کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ کشن باغ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون 9014448201اور 9441883840 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد آصف خاں سماجی کارکن محبوب کالونی کاروان کا گاندھی ہاسپٹل میں آج صبح انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ مسجد رابعہ محبوب کالونی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حاجی علی پیراںؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد رابعہ محبوب کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394598150 ، 9392498709 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب الحاج محمد نصیر الدین خاں ولد محمد حفیظ الدین خاں مرحوم کا کل شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نور سوریہ نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد نور ، ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885423061 ۔ 23581375 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔۔