حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ طیبہ بلگرامی کی اطلاع کے مطابق محترمہ بیگم خدیجہ ہاشم مہدی دختر نواب سرمہدی یار جنگ بہادر کا جمعرات 18 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین نواب عماد الملک کے مقبرہ پنجہ گٹہ میں بروز جمعہ 19 رمضان وقت عصر مقرر ہے ۔ وہ نواب مہدی نواز جنگ کی بہو تھیں ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے مسرس سید حسین مہدی ، سید علیم مہدی اور سید شجاعت مہدی حال مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 23556612 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب احمد حسین ولد جناب حسن محمد موظف فائر ڈپارٹمنٹ کا آج دوپہر 2 بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد قطب شاہی ، ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں انجام پائی۔ فاتحہ سیوم 18 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی ،ملے پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885639846پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمود علی خاں ولد جناب شہزاد علی فاروقی کا بروز منگل 15 جولائی مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ حضرت اُجالے شاہؒ ، سعیدآباد میں عمل میں آئی اور فاتحہ سیوم مسجد محی الدین النساء، جدید ملک پیٹ میں 18 رمضان المبارک کو بعد نماز عصر ہوئی۔ مزید معلومات فون نمبرات 9885707851 اور 9885196151 کیلئے ربط پیدا کریں۔
٭ محمد مصاحب علی ولد محمد احمد علی مرحوم ساکن ایس اے شاہ لائن اولڈ ملک پیٹ کا 17جولائی کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد چندا صاحب میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9866230961، 24548147 پر ربط کریں۔
٭ نعیم النساء بیگم زوجہ سیف الدین خان موظف انسپکٹر پولیس کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی سنتوش نگر قریب سینٹ اینس کالج مہدی پٹنم میںکل 18جولائی بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ مرحومہ، نواب میر حسن علی خان جاگیر دار مرحوم کی دختر و نواب فصیح جنگ بہادر کی نواسی تھیں۔ پسماندگان میں دو لڑکے بشیر الدین اور ظہیر الدین کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ تدفین آبائی قبرستان پرانا پل میں عمل میں آئے گی۔