حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب وہاب الدین سروری ولد جناب محمد زین الدین سروری ساکن دیوڑھی خورشید جاہ سابق ٹیچر اردو شریف ہائی اسکول کا بعمر 80 سال 16 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 17 جولائی کو بعد نماز فجر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ اکمل شاہ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 جولائی بعد عصر مسجد قطب عالم شاہ گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160146606 ۔ 9391343236 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔ 16۔ جولائی (راست) محترمہ اقبال فاطمہ ساکن اعظم پورہ زوجہ جناب محمد عبدالغنی صاحب مرحوم کا بعمر 78 سال 16 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی۔ (نماز ظہر 1:15 بجے مقرر ہے)۔ تدفین قبرستان منیار پٹی قطبی گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد ساجد حسین‘ محمد حسن سعید سپرنٹنڈنٹ دفتر ڈی ای او حیدرآباد و صدر این جی اوز اور 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 9391061477 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
جناب محمد محبوب خان ولد محمد حسن خان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ 17جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ بڑا بازار میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 18جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ میں مقرر ہے۔تفصیلات کیلئے 9396906244 ، 9399989616 پر ربط کریں۔