حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآباد کے اپنے زمانے کے مشہور و نامور ممتازفزیشن ڈاکٹر ابوالحسن صدیقی کا منی سوٹا، امریکہ میں آج انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر ابوالحسن صدیقی کا عثمانیہ میڈیکل کالج کے انتہائی قابل اساتذہ میں شمار کیا جاتا تھا۔ گذشتہ 30 سال سے وہ امریکہ میں مقیم تھے اور امریکہ منتقل ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر ابوالحسن صدیقی وہاں پر اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھے۔ وہ گذشتہ چند دن سے علیل تھے ۔ ان کا امریکہ کے وقت کے مطابق آج 10 بجے دن انتقال کر گئے۔ امریکہ کے مقامی قبرستان میں ہی تدفین عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 0017638437847 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران ڈاکٹر ابوالحسن صدیقی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے مرحوم کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔