انتقال

حیدرآباد۔/11جولائی، ( راست ) نواب میر امیر حسین ابن سید مکرم حسین فخر جنگ مرحوم کا انتقال 11جولائی 12رمضان کو ہوا۔ نماز جنازہ مولوی سید اکبر حسین رضوی نے الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں پڑھائی۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ سلطان شاہی میں احاطہ کمال یار جنگ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 12جولائی کو 4بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔