حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید خلیل الدین ولد جناب سید سراج الدین مرحوم کا کام کے دوران شارٹ لگنے کی وجہ سے طائف سعودی عرب میں 24 جون کو انتقال ہوا تھا ۔ 11 جولائی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ طائف سعودی عرب میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں تدفین عمل میں آئے گی ۔ زیارت 13 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885421191 ۔ 9391079649 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر یوسف منور فرزند عزیز منور مرحوم حال مقیم شکاگو کا طویل علالت کے بعد ندیم کالونی ٹولی چوکی میں بروز جمعرات 11 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے منڈی میر عالم کلینک پر کافی خدمات انجام دی ہیں اور پرانے شہر کی مقبول شخصیتوں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ بیگم عثمانیہ میڈیکل کالج اور ساجدہ سلطانہ عثمانیہ میڈیکل کالج فرزندان میں معین منور اور کلیم منور دختر آفرین منور شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9949593620 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بلقیس جہاں بیگم زوجہ جناب میجر ایس محی الدین احمد مرحوم کا 10 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں ادائیگی کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866106927 ۔ 23319745 پر ربط کریں ۔۔