انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید مقصود احمد ولد جناب سید محمود رضوی مرحوم ( المعروف تار ماسٹر ریلوے ڈپارٹمنٹ ) کا بعمر 45 سال خانگی ہاسپٹل میں مختصر سی علالت کے بعد 20 جولائی کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد جہاں نمالانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 23 جولائی کو بعد نماز عصر مذکورہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346328760 ۔ 24460230 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شکیل احمد ( ادریس بابا ) ولد جناب محمود احمد کا 20 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی قطبی گوڑہ کاچی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9885342133 ۔ 9989299876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ کریم النساء بیگم ( موتی آپا ) زوجہ جناب محمد عیسیٰ مرحوم ہیڈ ریڈر جی سی پی کا انتقال 21 جولائی فجر میں ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین اجالے شاہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ وہ ریٹائرڈ سینئیر ریڈر شکیل احمد شاہد کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9399958419 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ قمر النساء بیگم رضوی عرف طاہرہ بنت نواب سید نادر علی خاں رضوی مرحوم اہلیہ جناب مرزا ممتاز علی بیگ مرحوم ساکن سعید آباد کا 20 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 22 جولائی کو 4-30 بجے شام امکاس ہاوز سابق زیدی منزل دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9246747467 ۔ 9391806061 پر ربط کریں ۔۔