حیدرآباد /9 جولائی ( راست ) جناب غلام محی الدین ولد جناب محمد غوث الدین موظف ایگزیکیٹیو انجینئیر محکمہ آر اینڈ بی کا 8 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین قبرستان مسجد برق جنگؒ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد عصر مسجد برق جنگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959634574/ 65546754 پر ربط کریں ۔
٭ الحاج محمد عبدالرحیم عرف سلیم ساکن نور خاں بازار عثمان پورہ ولد الحاج محمد عبدالحکیم مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ10جولائی کو مسجد چیونٹی شاہ صاحب ؒ نور خاں بازار کٹل گوڑہ میں بعد نماز ظہرادا کی جائے گی اور تدفین مسجد چیونٹی شاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے9346509450 پر ربط کریں۔