انتقال

گلبرگہـ: 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر گلبرگہ کے ممتاز خاندان نور الاسلام چہیتے، الحاج نور الاسلام گتہ دار مرحوم کے فرزند دوم، ممتاز ماہر تعلیم و سیاسی قائد الحاج انوارالحق موتی سیٹھ و وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک، ضلع انچارج وزیر گلبرگہ صدرر نشین حیدر آباد کرناٹک ڈیولوپمینٹ بورڈ،الحاج قمر الاسلام کے بڑے بھائی ممتاز سماجی خدمت گزار الحاج شمس الاسلام کا پیر کی صبح 8رمضان المبارک مطابق 7جولائی کو مختصر سی علالت کے بعد بعمر70سال انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال سے شہر گلبرگہ میں ان کے چاہنے والوں ،خیر خواہوں عزیز و اقارب اور رشتہ داران میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ ان کی دو لڑکیاں بیرونی ممالک سے گلبرگہ پہنچنے والی ہیں۔ الحاج شمس الاسلام کی نماز جنازہ کا اہتمام 7جولائی کی شب بعد نماز تراویح مسجد اسٹیشن بازار ،گلبرگہ میں کیا گیا جبکہ ان کی تدفین قبرستان روضہ حضرت قلندر خانؒ میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ وتدفین کے موقع پر برادران اسلام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

حیدرآباد 8 جولائی (راست)محسن بن احمد بافرج احمد بن سالم بافرج کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بارکس بڑی مسجد بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور بارکس بڑے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 10 جولائی بعد عصر بارکس بڑی مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866996880, 9290011873 پرربط پیدا کریں ۔

٭٭ الحاج محمد عثمان ولد محمد وزیر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الیاس سید علی چبوترہ میں کل بروز چہارشنبہ 9 جولائی کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین روبرو قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9700293317 ۔ 9246806817 پر ربط کریں ۔۔