انتقال

حیدرآباد۔ 29 جون (راست) تاجر مرفی ریڈیونظام آباد جناب محمد اسحق خاں ولد جناب محمد یونس خان مرحوم کا حرکت ِ قلب بند ہونے کے باعث 29 جون کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عشاء بروز اتوار مسجد قطب شاہی ملے پلی میں ادا کی گئی۔ مرحوم، علیم خاں فلکی جدہ کے بہنوائی اور نحیب خاں مالک تھائی لینڈ فلاور کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9533189894 یا 9908845983 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 29 جون (راست) محلہ دارالشفاء کے معزز الحاج وزوار مرزا اسد حسین المعروف عابد ابن مرزا مہدی حسین مرحوم کا 29 جون اتوار 9 بجے صبح قلب پر اچانک حملہ سے جعفریہ ہاسپٹل حسینی محلہ نور خاں بازار میں انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان کاظمی ولا روبرو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء سے قبرستان و مقبرہ نواب اعتصام الملک جامباغ میں غسل و تجہیز و تکفین کے بعد دیدار کرائی گئی۔ نماز جنازہ صحن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ و 5 دختران اور ایک فرزند ہیں ۔ مرحوم مرزا سرفراز حسین، مرزا انور حسین، مرزا محسن حسین اور مرزا ہاشم حسین کے حقیقی بھائی تھے۔ مجلس زیارت یکم جولائی منگل کو 4.30 بجے عصر بمقام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ تفصیلات کیلئے 9951374663 یا 9247490370 پر ربط پیدا کریں۔