حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( راست ) : حاجی سید عبدالرشید عرف محمد میاں کی اہلیہ محترمہ شہناز رضیہ عرف بی بی آپا کا 26 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر 26 جون کو مسجد قطب شاہی آصف نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد احاطہ حضرت پیر منان جلال شاہ بخاری میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جون بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی آصف نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9014450173 ۔ 9885402620 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت فقیر سید ہاشم خواجہ پاشاہ سکندرآبادی فرزند حضرت فقیر سید یعقوب مرحوم سکندرآبادی کا 27 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ مشیر آباد حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مجتہد گروہ میں آج رات 10-30 بجے عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے 7842419272 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ قاضی محمد افضل شریف صدر سٹی جمعیت العلماء کی اہلیہ کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز مسجد صفہ جانکی نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9440259864 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سرتاج عالم خاں ولد جناب نادر شیر خاں موظف ای آر او محکمہ برقی ساکن ملک پیٹ کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ پلٹن میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن میں بعد نماز عصر بروز اتوار مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9704964781 ۔ 9391078781 ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ کبریٰ بیگم زوجہ جناب محمد معز الدین کوہیری مرحوم وظیفہ یاب ٹیچر نامپلی گرلز ہائی اسکول کا آج بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان ہی میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9866151457 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید تقی حسین ابن جناب سید رضا حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز میت مولانا آغا منور نے پڑھائی جب کہ تدفین میر مومن قبرستان میں 27 جون کو عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9010791472 ۔ 9393931099 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعالم ( وسیم ) ساکن مشیر آباد ولد جناب محمد عبدالحنیف مرحوم کا انتقال 26 جون کو ہوگیا ۔ تدفین جدہ میں 27 جون کو عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9299001960 ۔ 9247684002 پر ربط کریں ۔۔