انتقال

انتقال
حیدرآباد 26 جون (راست) شیخ ظہیر احمد ولد شیخ احمد صاحب مرحوم ساکن حسینی علم جلال کوچہ حیدرآباد حال مقیم شکاگو امریکہ کا انتقال کل 26 جون جمعرات کو صبح 4 بجے (امریکی وقت) مختصر سی علالت کے بعد ایڈونٹسٹ ہنسڈیل ہاسپٹل، ہنسڈیل، الینائیس میںہوا۔ ان کی نماز جنازہ 26 جون بعد نماز ظہر مسلم کمیونٹی سنٹر (ایم سی سی ) روزہل شکاگو میں پڑھائی گئی اور تدفین روز ہل سمیٹری میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9966014496, 0016304034018, 9912749792 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ شہناز بیگم ملازم کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کا بس حادثہ میں 25 جون چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ مرحومہ نے مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وادی شمس میں اپنی ذاتی آمدنی سے ایک مسجد بنوائی اور اس کے بعد حج کی سعادت حاصل کی۔ وہ پابند صوم و صلواۃ تھیں۔ مرحومہ کی تجہیز و تدفین کے تمام مراحل سید بشیر الدین قادری سینئر انسپکٹر محکمہ امداد باہمی اور دیگر اسٹاف نے کیا۔