حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد اسماعیل علی عمر 30 سال ولد محمد ابراہیم علی موظف سنٹرل گورنمنٹ NFC کا 24 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محمد شکور اندرون فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات 8179813292 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
جناب جلال عارف کی ہمشیرہ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( فیاکس ) : جناب خواجہ احمد محی الدین موظف سیکشن انچارج گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کی زوجہ محترمہ بدر النساء ساکن دیوڑھی خورشید جاہ ، شبلی گنج کا 23 جون کی شام انتقال ہوگیا ۔ 24 جون کو بعد نماز ظہر مولانا مفتی عظیم الدین نے نماز جنازہ مسجد چوک میں پڑھائی اور درگاہ مشیت اللہ عثمان باغ بندل گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، محمد عطا الرحمن کیمسٹ ، محمد مطیع الرحمن مرحوم اور جناب جلال عارف کی بڑی ہمشیرہ اور خواجہ زین العابدین ( جدہ ) خواجہ رضی الدین ( دوبئی ) ، خواجہ افتخار الدین اور خواجہ نیر احمد ( ریاض ) کی والدہ تھیں ۔ پسماندگان میں ان کے علاوہ چار لڑکیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر مسجد قباء دیوڑھی خورشید جاہ میں قرآن خوانی کے بعد چادر گل پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 24418937 ۔ 9985255785 ۔ 8143817461 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : جناب احمد بن عمر ولد عمر بن سالم ساکن پریس کالونی سعید آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا فرح کالونی سعید آباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24161147 ۔ 9963143022 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب سید احمد رضوی ( عرف دلشاد رضوی ) ولد سید صدیق رضوی مرحوم چیف سیکوریٹی انسپکٹر آر ٹی سی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 جون بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سید احمد بادپاؒ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صدیق کنٹہ مراد نگر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9246826080 ۔ 9246501495 پر ربط کریں ۔۔
سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : مسٹر سید خلیل الدین ولد جناب سید سراج الدین امان نگر کا بعمر 26 سال 24 جون کو سعودی عرب کے شہر طائف میں انتقال ہوگیا۔ میت ہندوستان لائی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات فون نمبرات 9391079649 ۔ 9885421191 پر ربط کریں ۔۔