انتقال

حیدرآباد 24 جون ( راست ) جناب احمد علی ولد خیرات علی مرحوم موظف گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کا آج سہ پہر قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد نور مادنا پیٹ میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان متصل مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور موسی رام باغ میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم ‘ محمد فاروق علی ( ریاض ) رپورٹر ساکشی ٹی وی کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات فون 9505555120 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔