انتقال

حیدرآباد۔/22جون، ( راست ) جناب محمد عبدالسبحان ( سراج ) ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم کا بروز ہفتہ 21جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8466925460 ، 040-24578674 پر ربط کریں۔
٭ جناب خواجہ یوسف الدین ولد جناب غلام خواجہ معین الدین مرحوم کا اتوار 22جون کو انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بروز پیر 23 جون کو بعد نماز ظہر مسجد دارالعرفان لال ٹیکری میں مقرر ہے۔ تدفین قبرستان درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فو نمبر 9642065260 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عمر بابر کا بعد نصف شب 21جون انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22جون کو بعد نماز ظہر مسجد فاطمہ ، فاطمہ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور قبرستان پیراماؤنٹ حکیم پیٹ کنٹہ میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23جون کو بعد نماز عصر مسجد فاطمہ ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9390177847 ،9346705033 پر ربط کریں۔