حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : جناب مقبول محی الدین ریٹائرڈ فورمین اسٹیٹ ہیلت ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن ساکن خلوت ولد جناب محمد سعید الدین حسین صاحب مرحوم کا جمعرات 12 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 جون کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی ۔ مسجد عبداللہ خاں ( پرانا پل ) سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9885081260 ۔ 9177174432 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔