انتقال

حیدرآباد۔/11جون، ( راست ) مخدوم، اریب اور اختر حسن کے ساتھی اردو کے مشہور شاعر، ادیب ، صحافی اور عثمانین میر ہاشم (اورنگ آباد ) کا آج دوپہر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ میر ہاشم متوازن فکرو نظر کے دانشور، ادیب اور شاعر تھے۔ مجلس بلدیہ پربھنی کے صدر اور پربھنی کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ آپ کا شمار شنکر راؤ چوہان صاحب کے قریبی رفقاء میں ہوا کرتا تھا۔ مرحوم مہاراشٹرا ریونیو ٹریبونل کے جج بھی تھے۔ وہ کئی بار امریکہ کے مشاعروں میں بھی دکن کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مرحوم ، پروفیسر میر تراب کے چاچا تھے۔ مزید معلومات کیلئے ان کے داماد جناب میر ساجد علی محمود کے موبائیل نمبرس07030408228 ، 09822115093 پرربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

چیوڑلہ۔/11جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ کے اردو صحافی جناب محمد سراج الدین کے جواں سال فرزند محمد نظام الدین (نیو سوپر فٹ ویر ) عمر 23سال کا 10جون بروز منگل صبح انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عصر چیوڑلہ جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل عیدگاہ چیوڑلہ میں ادا کی گئی۔ جلوس جنازہ میں بلالحاظ مذہب و ملت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مرحوم کے والد جناب محمد سراج الدین نے پڑھائی۔ یاد رہے کہ نظام الدین کے انتقال کے سوگ میں بس اسٹانڈ کے علاقہ میں کاروباری ادارہ جات کو بند رکھا گیا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9502568730 ، 9393870158 پر ربط قائم کریں۔

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : محترمہ سعیدہ اشرف بنت مولوی احمد حسین خان زوجہ جناب مرزا اشرف بیگ کا 10 جون کو 10-30 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر ادائیگی کے بعد تدفین احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ تدفین کے موقع پر مرزا احمد علی بیگ بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کیلئے 23535631 ۔ 8121177478 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محبوب یار خاں ولد نواب خواجہ یار خاں ( مرحوم ) کا 10 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ حضرت پیر پاشاہ سید علی گوڑہ میں بعد عصر عمل میں آئی ۔ مرحوم نواب رسول یار جنگ کے پوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم 12 جون کو بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق گلشن کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9392473966 ۔ 9703532032 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام محمد ولد جناب محمد پاشاہ علی مرحوم موظف اے ایس آئی پولیس ڈپارٹمنٹ ساکن رین بازار کا بعمر 62 سال 9 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ، 6 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9177915218 ۔ 9912065477 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : محترمہ لائق عثمانی زوجہ جناب محمد فاروق عثمانی مرحوم کا انتقال 11 جون کو ہوا ۔ نماز جنازہ حضرت شاہ محمد حسنؒ آغا پورہ بعد نماز ظہر ادائیگی کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جون کو بعدنماز عصر درگاہ حضرت شاہ محمد حسنؒ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700443356 ۔ 9246347405 پر ربط کریں ۔۔