انتقال

حیدرآباد۔/8جون، ( راست ) جناب مرزا سجاد علی بیگ ( عرف سجاد ) ابن جناب مرزا شجاعت علی بیگ مرحوم ساکن کوہِ مولا علی کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ تدفین کوہِ مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز منگل بمقام حسینیہ علی ابن ابو طالب مولا علی میں ٹھیک ساڑھے چار بجے شام مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون9502660979 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 8 جون (راست ) جناب الحاج واجد حسین (سابق فوجی ملازم) ولد شیخ حسین کا آج دن میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں بعد نماز ظہر بروز پیر 9 جون کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم فوٹو گرافر سیاست شیخ نظام الدین لئیق کے چچا ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر :9393007968, 9247359041پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے ۔

جناب محمد رشید ابن جناب محمد سعید مرحوم کا 7 جون کو انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے مکان مہدی پٹنم الپتی کالونی سے 9 شعبان کو صبح 10 بجے اُٹھائی جائے گی۔ 8 جون کو نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بعد نماز ظہرین منگل 2 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9949350170 ، 65084246 پر ربط کریں۔

محترمہ زاہدہ بیگم زوجہ جناب محمد رحمت اللہ خان مرحوم کا 8 جون کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 ؍ جون کو بعد ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائیگی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان جناب محمد مجید اللہ خان جنرل منیجر اے پی سی پی ڈی سی ایل اور جناب محمد حمید اللہ خان شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9493327327, 9885187526 پر ربط کریں ۔