انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد نواب دولت خاں عرف اجمل نواب فرزند نواب عزیز احمد خاں نبیرہ نواب داؤد جنگ کا اچانک ووٹی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جون کو صبح 8 بجے مسجد نواب عزیز احمد خاں صاحب داؤد جنگ ویلی بنجارہ ہلز روڈ نمبر 11 میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین حظیرہ حضرت سیدنا شاہ قاسم مجتہدی گروہ مشیر آباد میں 9 بجے عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9849091900 ۔ 9849790907 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جمعیتہ علماء ہند آندھرا پردیش کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر محمد عبدالرحمن خاں ولد جناب عثمان خاں کا آج صبح بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد قطب شاہی ملک پیٹ میں مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے پڑھائی ۔ مولانا اکرم پاشاہ قادری نے فاتحہ و دعا کی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم عبدالرحمن خاں کی اہلیہ کا دو دن قبل ہی انتقال ہواتھا ۔ تدفین قبرستان احاطہ حضرت اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 3 جون کو بعد عصر مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848116614 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ ہمایوں نگر کے مقبول ترین ڈاکٹر محمد عبدالعظیم صادق کا 2 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جون بروز منگل مسجد جہاں آراء میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند محمد سمیر صادق
مقیم امریکہ اور محمد سلمان صادق شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848256406 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر لائق علی بن میر شوکت علی مرحوم موظف محکمہ بلدیہ کا مختصر سی علالت کے بعد مرحوم کے مکان واقع منڈی میر عالم روبرو بارگاہ فاطمہ صبح 11 بجے انتقال ہوا ۔ مرحوم کا جنازہ 3 بجے دن انہی کے مکان منڈی میر عالم سے اٹھا گیا ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن میں مولانا اکبر حسین قبلہ نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں قبل مغرب عمل میں آئی ۔ مرحوم صدر انجمن معصومین میر مختار علی زوار ، میر صابر علی بانی و سکریٹری انجمن معصومین کے حقیقی چچا تھے ۔ مرحوم کے مجلس زیارت بارگاہ معصومین میں 3 جون 4 بجے ساعت دن مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985812372 ۔ 9885387860 پر ربط کریں ۔۔