انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ نورین فاطمہ زوجہ جناب سید مبارز الدین قطب بنت مجاہد علی انور مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد عشاء مسجد آغا داؤد صاحب قبلہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین مسجد کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885398098 ۔ 09986054616 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد نذیر احمد ( منشی ) ولد جناب محمد یسین مرحوم زمیندار موضع ماڑگی تعلقہ ظہیر آباد و ڈائرکٹر ڈائنا ایلیوٹرکمپنی پرائیوٹ لمٹیڈ حیدرآباد کا 29 مئی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم بعدنماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان توپ خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 مئی کو مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848247197 ۔ 9440303010 پر ربط کریں ۔۔