حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : محمد عبدالعزیز ولد محمد عبدالغنی مرحوم ( رائل موٹر ورکس چادر گھاٹ ) کا 29 مئی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خواجہ گلشن ، مہدی پٹنم میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ، تدفین قبرستان بادپا درگاہ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں 30 مئی جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9912988364 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔